بیساکھی میں شرکت کیلئے سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے

April 13, 2021

بیساکھی میلے کی تقریبات میں شرکت کے لیے بھارت سے سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے۔

ایک ہزار کے قریب سکھ یاتری واہگہ بارڈر کے راستے لاہور پہنچے۔

سکھ یاتری 14 اپریل کو حسن ابدال میں مرکزی تقریب میں شرکت کریں گے۔

سکھ یاتریوں نے اتنی زیادہ تعداد میں ویزے جاری کرنے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے۔