پولیس کی کیس پراپرٹی میں موجود 10 گاڑیاں جل کر خاکستر

April 13, 2021

کراچی(اسٹاف رپورٹر)گرومندر کے قریب کھڑی10گاڑیاں پراسرار طورپر جل کر خاکستر ہوگئیں۔تفصیلات کے مطابق جمشید کوارٹر تھانے کی حدود گرومندر کے قریب مزارقائد ٹریفک پولیس چوکی کے ساتھ کھڑی گاڑیوں میں پر اسرار طورپر آگ بھڑک اٹھی جسکے نتیجے میں 3 رکشوں سمیت 10 گاڑیاں جل کر خاکستر ہوگئیں ،جلنے والی گاڑیوں میں پی ٹی سی ایل کی موبائل سمیت دیگر گاڑیاں شامل ہیں، جلنے والی گاڑیاں پولیس کی کیس پراپرٹی بتائی جارہی ہیں ،پولیس حکام کے مطابق پلاٹ میں کھڑی گاڑیاں پولیس نے مختلف کارروائیوں میں برآمد کی تھیں، پولیس کے مطابق آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔