انٹرنیشنل ایسوسی ایشن پاکستان جرنلسٹس کا اجلاس

April 13, 2021

لزبن ( سرفراز فرانسس ) انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف پاکستان جرنلسٹس کا آن لائن اجلاس ہوا جس میں دنیا بھر کے 20 ممالک سے صحافیوں نے شرکت کی، اجلاس کا آغاز وسیم عباس کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا ، نعت رسول مقبول ﷺجاوید عظیمی نے پیش کی ،آن لائن اجلاس میں انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف پاکستان جرنلسٹس کے شاہد چوہان ،خرم شہزاد، ایاز محمود ایاز، وسیم بٹ ،مہوش خان، سرفراز فرانسس،کاشف عزیز بھٹہ، شاہد ملک و دیگر نے شرکت کی، ایاز محمود نے آن لائن اجلاس میں اپنے استقبالیہ خطاب میں شرکت کرنے والے صحافیوں کو خوش آمدید کیا۔ شاہد چوہان نے تمام ممالک سے نئے شامل ہونے والوں صحافیوں کا شکریہ ادا کیا اور دیار غیر میں پاکستان کا نام روشن کرنے اور اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کو اجاگر کرنے سمیت ایسوسی ایشن کے حوالہ سے کارکردگی کو سراہا۔ خرم شہزاد نے تنظیم کو مزید بہتر اور فعال بنانے کیلئے زمہ دارانہ کردار ادا کرنے پر زور دیا۔ اجلاس میں تنظیم کو مزید فعال کرنے کیلئے مختلف ممبران کی طرف سے تجاویز بھی پیش کی گئیں، شاہد چوہان نے زمہ داران کی مشاورت سے جدہ سعودیہ سے فہد رفیق کھوکھر، ہالینڈ سے جاوید عظیمی، یوکے سے عرفان احمد فراز اور ریاض سعودیہ سے شاہین جاوید ،یوسف چوہدری امریکہ، شاہد گھمن روس، عامر صدیق آسٹریا، سید مدثر خوشنود شاہ یواےای، رانا فیصل عزیز ترکی، خالد خان جاپان، مطیع اللہ جرمنی، ضیاء سید پرتگال، عقیل قادر ناروے، عمران جاوید نیوزی لینڈ، وسیم خان سعودیہ اور عدیل ریاض سعودیہ کو ذمہ داریاں تفویض کیں ۔ اجلاس میں اوورسیز صحافیوں کو درپیش مسائل پر بھی گفتگو ہوئی۔