الفلاح اسکالر شپ اسکیم ناروے کے تحت فنڈ ریزنگ مشاعرہ کا انعقاد

April 13, 2021

اوسلو (ناصراکبر) الفلاح اسکالرشپ اسکیم ناروے کے زیراہتمام پاکستان میں وسائل سے محروم ذہین طلبا اور طالبات کو اعلیٰ تعلیم کے مواقع فراہم کرنےکے لیے آن لائن فنڈ ریزنگ مشاعرے کااہتمام کیا گیا، پروگرام کی صدارت الفلاح ناروے کے صدر حاجی محمد افضال نے کی، مشاعرے میں مشہور پاکستانی شاعر انور مسعوداور امجد اسلام امجدنے بطور مہمان خصوصی ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی اور اپنی شاعری سے شرکاء کو محظوظ کیا۔مہمان خصوصی شکور عالم IMG الفلاح ناروے کے صدر حاجی محمد افضال چیف ایگزیکٹو کاروان علم یو ایس اے اور الفلاح پیٹرن انچیف میاں عبدالشکور صدرالخدمت فاؤنڈیشن پاکستان تھے، جبکہ ناروے سے مشاعرے میں صدر الفلاح ناروے حاجی محمد افضال، چیف ایگزیکٹو چوہدری وقاراحمد، سیکرٹری جنرل محمد راشد خان، بورڈ ممبر محمد ناہید اسلم، شاہ حسین کاظمی، انعام الحق سیٹھی ،سید رضوان احمدنارویجن پاکستانیوں اور میڈیا کے نمائندوں نے شرکت کی، پاکستان سے الفلاح سکالرشپ سکیم ٹیم اورالخدمت آئی ٹی ٹیم نے بھرپور انداز میں اپنی ذمہ داریاں نبھائیں، آن لائن مشاعرے میں اوورسیز نارویجن پاکستانیوں نے ہمیشہ کیطرح الفلاح ناروے کا بھرپور ساتھ دیتے ہوئے دل کھول کر چار لاکھ کرون کے عطیات دیئے ،صدر الفلاح ناروےحاجی محمدافضال نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دیار غیر میں بسنے والے پاکستانیوں کے دل آج بھی اپنے ملک اور ہم وطنوں کے لئے دھڑکتے ہیں اور تقریباً 20 سال سے ہم اپنے پاکستانی مستحق ہونہار طلبا و طالبات کی مالی معاونت کے لیے اسکالرشپ سکیم پاکستان کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں، ہم نے جب بھی ناروے میں مقیم اپنے پاکستانی بھائیوں کو آواز دی تو ہمیں کبھی بھی مایوسی کا سامنا نہیں کرنا پڑا، آج کا کامیاب آن لائن مشاعرہ اس کی جیتی جاگتی مثال ہے، ہم مشاعرے کے تمام شرکاء،شعراء حضرات مہمان گرامی، الفلاح ناروے الفلاح پاکستان کے ذمہ داران کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں اور سلام پیش کرتے ہیں۔