• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شریا گھوشال بھی اریجیت کے نقش قدم پر چلنے کی خواہشمند

کولاج فوٹو: فائل
کولاج فوٹو: فائل

نامور بھارتی گلوکارہ شریا گھوشال نے بھی گلوکار ایجیت سنگھ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پلے بیک سنگنگ سے وقفہ لینے کی خواہش کا اظہار کردیا۔

بھارتی گلوکارہ شریا گھوشال نے گلوکار اریجیت سنگھ کے بالی ووڈ میں پلے بیک گائیکی سے کنارہ کشی کے فیصلے پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ کبھی کبھی انہیں بھی وقفہ لینے کا خیال آتا ہے۔

انہوں نے اریجیت کے اس بہادرانہ فیصلے کو سراہا اور کہا کہ وہ دل سے موسیقار ہیں، جو صرف خوشی کے لیے موسیقی کرتے ہیں۔

شریا نے ایک انٹرویو میں کہا کہ لائیو پرفارمنس ان کی شناخت کا حصہ ہے اور وہ اسٹیج پر لپ سنکنگ پر کبھی انحصار نہیں کرنا چاہتیں۔

ان کے مطابق اریجیت کی موسیقی کے ساتھ سچائی ہی وہ وجہ ہے جس کی بنا پر سامعین ان سے گہرا تعلق محسوس کرتے ہیں۔

شریا نے 2002 میں سنجے لیلا بھنسالی کی فلم دیوداس سے پلے بیک گائیکی کا آغاز کیا اور نیشنل ایوارڈ بھی جیتا۔ وہ کئی زبانوں میں گانے گا چکی ہیں اور حال ہی میں اپنے دی انسٹوپبل ورلڈ ٹور کا اعلان کیا ہے، جس میں برطانیہ، امریکہ، بھارت اور ابوظبی میں پرفارمنس شامل ہیں۔

دوسری جانب اریجیت سنگھ نے 27 جنوری کو اعلان کیا تھا کہ وہ اب فلموں کے لیے پلے بیک گائیکی نہیں کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ نئی نسل کو آگے بڑھنے کا موقع دینا چاہتے ہیں، تاہم موسیقی بنانا نہیں چھوڑیں گے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید