• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین افغانستان اور پاکستان کے درمیان شٹل ڈپلومیسی میں مصروف

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی کم کرانے کیلئے ثالثی کی کوششوں پر چین نے بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے چینی وزیر خارجہ نے پاک افغان وزرائے خارجہ سے ٹیلیفون پر بات کی۔ 

بیجنگ سے چینی ترجمان کے مطابق چین کے خصوصی ایلچی برائے افغان امور افغانستان اور پاکستان کے درمیان شٹل ڈپلومیسی میں مصروف ہیں۔ 

ترجمان چینی وزارت خارجہ کے مطابق چین کے سفارتخانے بھی دونوں ممالک کیساتھ قریبی رابطے میں ہیں، چین نے افغانستان اور پاکستان سے تحمل کا مظاہرہ کرنے اور کشیدگی کم کرنے کی اپیل کی ہے۔ 

چینی وزارت خارجہ کے مطابق چین نے دونوں ممالک پر زور دیا کہ جلد از جلد آمنے سامنے مذاکرات شروع کریں۔ چین نے فوری جنگ بندی اور اختلافات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی امید ظاہرکی ہے۔ 

ترجمان نے کہا کہ افغانستان اورپاکستان کے درمیان مفاہمت کو فروغ دینے اور کشیدگی کم کرنے کی کوششیں جاری رکھیں گے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید