• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یو اے ای: ام القوین میں ڈرون حملہ، عمارت میں آگ لگ گئی

فوٹو: گلف نیوز
فوٹو: گلف نیوز 

متحدہ عرب امارات کی ریاست ام القوین میں ہونے والے ڈرون حملے سے ایک عمارت میں آگ بھڑک اٹھی ہے۔

اماراتی حکام کا کہنا ہے کہ ایک عمارت کو ڈرون سے نشانہ بنایا گیا، جس کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔

ام القوین کے گورنمنٹ میڈیا آفس نے اپنے بیان میں بتایا کہ واقعے کے بعد موقع پر آگ لگ گئی تھی، تاہم ہنگامی امدادی ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا۔

حکام نے واضح کیا ہے کہ اس واقعے میں کوئی جانی نقصان ہونے کی اطلاع نہیں ملی، متعلقہ اداروں کی خصوصی ٹیمیں صورتحال کی مسلسل نگرانی کر رہی ہیں اور احتیاطی اقدامات جاری ہیں۔

خیال رہے کہ ام القوین جنوب مغرب میں شارجہ اور شمال مشرق میں راس الخیمہ کے درمیان واقع ہے۔

اس سے قبل عرب امارات کی فجیرہ بندرگاہ پر ڈرون حملہ کیا گیا، جس سے تیل کی لوڈنگ معطل ہوگئی اور آگ بھڑک اٹھی۔

دبئی ایئرپورٹ کے قریب بھی ڈرون حملہ کیا گیا، حملے میں ایندھن کے ٹینک کو نشانہ بنایا‏ گیا جبکہ ابوظبی میں میزائل حملےکی زد میں آنے والی گاڑی میں سوار فلسطینی شہری جاں بحق ہوگیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید