یوکرائن، علیحدگی پسندوں کے ساتھ جھڑپوں میں 2 فوجی ہلاک

April 13, 2021

کیف (اے ایف پی) یوکرائن کے جنگ زدہ مشرقی علاقے میں روس نواز علیحدگی پسندوں کے ساتھ جھڑپوں میں دو یوکرائنی فوجی ہلاک ہوگئے۔کیف نےسرحدپر ایک بار پھر ماسکو کی طرف سےہزاروں فوجی جمع کرنے کا الزام عائد کیا۔سرحد پر حالیہ ہفتوں کے دوران گزشتہ سال کی فائر بندی کی خلاف ورزی معمول بن گیا ہے۔