ہانگ کانگ ایئرپورٹ پر اسمارٹ فون سے بھرے کنسائنمنٹ میں آگ

April 13, 2021

کراچی(افضل ندیم ڈوگر) چیک لیپ کوک ہانگ کانگ بین الاقوامی ایئرپورٹ کی پارکنگ کے اسٹینڈ 452 کے قریب رکھے چھوٹے کنٹینر میں گذشتہ صبح 5 بجے اچانک آگ بھڑک اٹھی تھی جو ایئرپورٹ کے فائر فائٹرز نے 40 منٹ کی جدوجہد کے بعد بجھا دی تھی۔ اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا تاہم کنٹینرز اور موبائل فون کی کھیپ کو شدید نقصان پہنچا تھا۔ ایئرپورٹ حکام کے مطابق یہ سامان ہانگ کانگ کارگو ایئر لائن کے ذریعے تھائی لینڈ کے شہر بینکاک کیلئے بک کیا گیا تھا۔ فائر رپورٹ کے مطابق موسم کی شدت کی وجہ سے لیتھیم بیٹریوں نے ویوو اسمارٹ فونز کو جلادیا۔