کورونا بحران، دنیا کی طویل ترین پرواز میں صرف 11 مسافر اور عملہ 13 تعینات

April 13, 2021

کورونا وائرس کا عالمی بحران ہے یا کچھ اور کہ سنگاپور سے نیویارک کی دنیا کی طویل ترین کمرشل پرواز میں صرف 11 مسافر سوار ہیں جبکہ ان کی خدمت پر 13 رکنی عملہ تعینات ہے۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق سنگاپور سے امریکا کے نیویارک ایئر پورٹ کے لیے رات ایک بج کر 26 منٹ پر روانہ ہونے والی سنگاپور ایئر لائن کی کمرشل پرواز صرف 11 مسافر سوار ہیں۔

دنیا کی سب سے طویل تجارتی پرواز ایس کیو 24 رات ایک بج کر 26 منٹ پر سنگاپور سے روانہ ہوئی، پرواز 17 گھنٹے 31 منٹ کا مسلسل طویل ترین سفر طے کر کے اگلی صبح نیویارک پہنچے گی۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق اس پرواز کے لیے دو سال قبل اپریل 2018ء میں پہلی اڑان بھرنے والی سے نئی ایئربس اے 350 زیر استعمال ہے جس میں مسافروں کی تین کیٹگریز ہیں اور اس ایئر بس میں 350 مسافروں کی گنجائش ہے لیکن عالمی بحران کی وجہ سے اس پرواز میں محض 11 مسافر سفر کر رہے ہیں جبکہ ان کی خدمت کے لیے 13 کرو ممبرز موجود ہیں۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق عام طور پر کم ترین مسافروں پر پرواز منسوخ کردی جاتی ہیں لیکن ایئرلائنز کورونا بحران کی وجہ سے ساکھ بچانے کے لیے شدید نقصانات پر بھی پروازیں اڑا رہی ہے۔