طلباء کورونا کے بڑھتے کیسز کے دوران آف لائن امتحان کیلئے تیار نہیں، سونو سود

April 14, 2021

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بولی وڈ اداکار سونو سود کینسل بورڈ ایگزام میں شامل ہوگئے ہیں اور اپنے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کرکے اپنا مؤقف سب کے سامنے رکھاہے۔ اداکار نے طلبا کو بڑھاوا دینے کی درخواست کی ہے کہ داخلی تشخیص کا طریقہ ہونا چاہئے۔ ویڈیو میں اداکار سونو سود کو یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ طلبا کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کی موجودہ صورت حال کے دوران امتحان دینے کیلئے تیار نہیں ہیں۔ فلم اداکار سونو سود نے کہاکہ طلبا کی جانب سے میں ایک گزارش کرنا چاہتا ہوں کہ سی بی ایس سی اور بورڈ کے امتحانات آف لائن ہونے والے ہیں۔ مجھے لگتا ہے کہ طلبا اس صورت حال میں امتحان دینے کیلئے تیار نہیں ہیں۔سونو سود نے کہاکہ پھر بھی میں امتحان منعقد کرنے والوں کے بارے میں سوچ رہا ہوں جو مناسب ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ آف لائن امتحانات کیلئے یہی صحیح وقت ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ سبھی آگے آئیں۔ اور ان طلبہ کی حمایت کریں تاکہ محفوظ رہ سکیں۔ سونو سود نے ویڈیو کہا ہے کہ”میں تمام طلبا سے حمایت کرنے کی گزارش کرتا ہوں جو ان کٹھن مشکل وقت میں آف لائن امتحان میں بیٹھنے کیلئے مجبور ہیں۔ ایک دن میں ایک لا کھ45ہزار کووڈ کے کیسز سامنے آرہے ہیں ایسے میں مجھے لگتا ہے طلبہ کو بڑھا وا دینے کیلئے مثبت طریقہ کار اپنا یا جانا چاہئے۔سونو سود نے پنچاب امرتسر کے ایک اسپتال میں کووڈ کی روک تھام کیلئے ٹیکہ لگوایا ہے۔