فرانس میں اسلام فوبیا متحرک، مساجد کے تحفظ کا مطالبہ

April 14, 2021

پیرس (رضاچوہدری)پاکستان میں فرانس خلاف مظاہرے اور فرانس میں اسلام فوبیا متحرک ہو گئے ،فرانس کے وزیر داخلہ نے رمضان کے آغاز سے ایک دن قبل مسجد کی دیواروں پر قابل اعتراض مواد تحریر کے بعد مساجد کی زیادہ سے زیادہ حفاظت کا مطالبہ کیا ہے۔ اتوار کے اوائل میں ایک نگراں اور مقامی مسلم کمیونٹی کے ارکان نے مغربی شہر رینس میں واقع ایک مسجد اور مسلم ثقافتی مرکز پر گرافٹی کا پتہ چلا۔ گرافٹی میں گستاخانہ ٹیگز ، صلیبی جنگوں کو دوبارہ شروع کرنے کے حوالہ جات اور کیتھولک مذہب کو ریاستی مذہب بنانے کے مطالبے شامل تھے۔ جس کے خلاف رینس میں پراسیکیوٹر کے دفتر نے تحقیقات کا آغاز کیا ہے۔ اس موقع کے دورے کے دوران صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے ، وزیر داخلہ جیرالڈ ڈارامنین نے توڑ پھوڑ کی مذمت کی اور فرانس کے 7 5. لاکھ مسلمانوں کے ساتھ "یکجہتی" کا اظہار کیا۔ وزیر داخلہ دارمنین نے کہا ، "اس ثقافتی اور مذہبی مرکز پر مسلم انسداد تحریریں جو لکھی گئی ہیں وہ ناقابل قبول ہیں۔