لاعلاج مریض کو موت کی دوا دینا

April 16, 2021

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال:۔ ایک شخص انتہائی بیمار ہے ۔شدید تکلیف میں ہے۔ڈاکٹروں کے مطابق اس کامرض لاعلاج ہے۔اگر وہ کوئی ایسا دوا مانگے جس سے اس کی موت واقع ہوجائے یا ڈاکٹر اسے کو ئی دوا دے دیں جس سے وہ جلد موت کے منہ میں چلا جائے ،تاکہ اس تکلیف سے اسے نجات مل جائے تو کیا اس کی اجازت نہ ہوگی؟

جواب:۔اگر مریض خود ایسی کوئی چیز استعمال کرے جس سے اس کی موت واقع ہوجائے تو اس کا خودکشی کہلائے گی اور اگر ڈاکٹر اسے کوئی ایسی چیز دیں تو قتل کہلائے گا۔