سعود شکیل فٹ ہوگئے،ٹیسٹ ٹیم کے ساتھ زمبابوے جائینگے

April 16, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان بیٹسمین سعود شکیل فٹ ہوگئے، وہ 21اپریل کو ٹیسٹ ٹیم کے ساتھ ہرارے روانہ ہوں گے۔ان کی روانگی فٹنس سے مشروط تھی ۔ جوہانسبرگ روانگی سے قبل سعود شکیل فٹنس مسائل سے دوچار ہو گئےتھے۔