آسٹریا: ایک دن میں 2678نئے کورونا کیسز اور 34اموات رپورٹ

April 16, 2021

ویانا(اکرم باجوہ) آسٹریا بھر میں پچھلے 24 گھنٹوں میں 2678 نئے انفیکشن اور 34 اموات ریکارڈ کی گئیں۔کورونا وائرس کی وجہ سے مجموعی طور پر 9810 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور آسٹریا کے مختلف ہسپتالوں میں 2197 افراد زیر علاج ہیں۔ان میں سے 577 افراد تشویشناک حالت میں انتہائی نگہداشت کے یونٹوں میں زیر علاج ہیں۔