عثمان بزدار نے یونیورسٹیز کے قیام کیلئے فنڈز کے اجراء کی منظوری دے دی

April 16, 2021

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے 3 یونیورسٹیز کے قیام کیلئے فنڈز کے اجراء کی منظوری دے دی۔

بابا فرید یونیورسٹی پاکپتن، کوہ سلیمان یونیورسٹی راجن پور، یونیورسٹی آف حافظ آباد کیلئے فنڈز جاری ہوں گے۔

بابا فرید،کوہ سلیمان اور حافظ آباد یونیورسٹی کو پانچ پانچ سو ملین کے ابتدائی فنڈز جاری ہوں گے۔

گزشتہ روز حکومت نے ملک میں نظام تعلیم میں اصلاحات کی جامع پالیسی کے ضمن میں رحمت اللعالمین ﷺ اسکالرشپ پروگرام کے تحت ملک بھر میں کم آمدنی والے گھرانوں سے تعلق رکھنے والے طلبہ کے لیے متعدد اسکالرشپ پروگراموں کا آغاز کردیا ہے۔