حریم شاہ نے دعاؤں کی اپیل کردی

April 16, 2021

ٹک ٹار اسٹار حریم شاہ نے اپنی آنے والی ویب سیریز ’راز‘ کی کامیابی کیلئے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کردی ہے۔

حریم شاہ نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ وہ اداکاری میں ڈیبیو کیلئے بہت پرجوش ہیں، بس سب دعا کریں کہ یہ پروجیکٹ کامیاب رہے۔


انہوں نے کہا کہ کامیابی کیلئے مجھے بس مداحوں کی دعاؤں کی ضرورت ہے۔

حریم شاہ نے کہا کہ اداکاری کا پہلا تجربہ ہے، اگر کامیابی ملی یا ناکامی بھی ملی تو ناکامی کامیابی کی جانب قدم ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس ویب سیریز سے انہوں نے بہت کچھ سیکھا، وقت کی پابندی سمیت ٹیم ورک کا پتا چلا۔

واضح رہے کہ حریم شاہ اپنی پہلی ویب سیریز ’راز‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔

ویب سیریز ’راز‘ کے 55 سیکنڈ دورانیے پر مشتمل ٹریلر میں حریم شاہ کی مفتی عبدالقوی کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو بھی شامل ہے۔

’راز‘ کی ہدایتکاری اسد علی زیدی نے دی ہے، یہ ویب سریز اردو فلکس پر پیش کی جائیگی ۔


یہ واضح نہیں ہے کہ ’راز‘ کی کہانی حریم شاہ کی ذاتی زندگی پر مبنی ہے یا نہیں تاہم ٹریلر سے ایسا ظاہر ہوتا ہے کہ سیریز کی کہانی ان کی زندگی سے متاثر ہوکر بنائی گئی ہے۔