• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخ رشید بھائیوں کی طرح ہیں : حریم شاہ

پاکستان کی متنازع ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید اُن کے بھائیوں کی طرح ہیں، اسی لیے انہیں مشورہ ہے کہ وہ اب شادی کرلیں۔

کراچی میں ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے حریم شاہ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ کسی کی ویڈیوز وائرل ہونا یا نہ ہونا ہر کسی کا اپنا ذاتی مسئلہ ہے۔



پریس کانفرنس کے دوران وفاقی وزیر داخلہ کا بھی تذکرہ ہوا جس پر انہوں نے میڈیا کے سامنے شیخ رشید کو مشورہ دیا کہ اب انہیں شادی کر لینی چاہیے۔

شیخ رشید کو شادی کا مشورہ دینے پر حال قہقہوں سے گونج اٹھا اور خود بھی حریم شاہ ہنس پڑیں۔

بعد ازاں صحافیوں نے ان سے سوال کیے کہ اگر شیخ رشید انہیں شادی کی پیشکش کریں تو کیا ہوگا؟ جس پر حریم شاہ نے وضاحت کی کہ وزیر داخلہ ان کے بھائیوں کی طرح ہیں۔

شیخ رشید کو بھائیوں کی طرح قرار دینے کے بعد حریم شاہ ایک بار پھر ہنس پڑیں اور ساتھ ہی اپنی شادی کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔

تازہ ترین