امجد صابری کی بیٹی نے صارفین سے کیا اپیل کی؟

April 16, 2021

لاکھوں دلوں پر راج کرنے والے معروف قوال امجد صابری کی بڑی بیٹی حورین صابری نے صارفین سے قرآن پاک اور جائے نماز کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر نہ کرنے کی اپیل کردی۔

اس ضمن میں گزشتہ روز حورین صابری نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر سوشل میڈیا صارفین کے لیے خصوصی اسٹوری شیئر کی۔

حورین صابری نے اپنے پیغام میں کہا کہ ‘براہِ کرم! جب آپ قرآن پاک پڑھ رہے ہوں تو وہ تصویر سوشل میڈیا پر شیئر نہ کریں اور نہ ہی نماز سے قبل جائے نماز کی تصویر شیئر کریں۔‘

اُنہوں نے کہا کہ ’اگر آپ نماز اور قرآن پاک پڑھتے ہو تو وہ دُنیا دکھاوے کے لیے نہیں بلکہ اللّہ تعالیٰ کی رضا کے لیے ہوتا ہے۔‘

حورین صابری نے مزید کہا کہ ’دُنیا دکھاوے کے لیے اپنی عبادات کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنا نامناسب ہے۔‘

واضح رہے کہ کراچی میں 16 رمضان 22 جون 2016 کو دوپہر تقریباََ 4 بجے کے قریب قوال امجد صابری پرنامعلوم افرا د نے فائر نگ کی۔امجد صابری کے سر پر گولیاں لگنے سے ان کی موت واقع ہوئی۔

محبتیں بانٹنے والے خوبصورت انسان اور بہترین گائیک امجد صابری کو کراچی میں دہشت گردوں نے ہمیشہ کے لیے خاموش کر دیا، امجد صابری کے 5 بچے ہیں جن میں 3 بیٹے اور 2 بیٹیاں ہیں۔