قوم پولیس فورس کے ہیروز کی مقروض ہے، وزیراعظم

April 16, 2021

وزیراعظم عمران خان نے پولیس فورس کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم ان ہیروز کی مقروض ہے۔

ایک بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ پولیس نے حکومت کو بلیک میل کرنے کی منظم پرتشدد مہم کا مقابلہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ قوم ان ہیروز کی مقروض ہے، ہم شہدا کے خاندانوں کا خیال رکھیں گے۔


عمران خان نے مزید کہا کہ کالعدم ٹی ایل پی کے حالیہ احتجاج کے دوران پولیس کے 4 شہید اور 600 زخمی ہوئے۔