امریکا: خون جمنے کے کیسز، جانسن اینڈ جانسن ویکسین استعمال سے متعلق فیصلہ آئندہ ہفتے ہوگا

April 16, 2021

امریکا میں جانسن اینڈ جانسن کورونا ویکسین کے استعمال کی معطلی کو جاری رکھنے سے متعلق فیصلہ اگلے ہفتے کیا جائے گا۔

امریکا میں چھ خواتین میں خون جمنے کے کیسز سامنے آنے پر ویکسین کا استعمال معطل کیا گیا تھا۔

امریکا کی سی ڈی سی کی مشاورتی کمیٹی 23 اپریل کو ایک اجلاس منعقد کرے گی جس میں جے اینڈ جے ویکسین کے استعمال کی معطلی کو جاری رکھنے یا نہ رکھنے سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔

پینل نے ویکسین کے دوبارہ استعمال سے متعلق فیصلہ لینے کیلئے بدھ کو مزید ڈیٹا طلب کیا تھا۔

امریکی طبی ریگولیٹرز نے خون جمنے کے کیسز سامنے آنے پر رواں ہفتے ویکسین کا استعمال روکنے کی تجویز دی تھی۔