عمران خان کی سکھر آمد، انتظامیہ متحرک، عملے کی پھرتیاں، روٹ کو چمکا دیا گیا

April 17, 2021

سکھر (بیورورپورٹ ) وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی سکھر آمد کے موقع پر سکھر انتظامیہ حرکت میں آگئی‘ صفائی ستھرائی کے انتظامات بہتر بنانے کیلئے عملے کی دوڑیں لگ گئیں اور ائیر پورٹ سے آئی بی اے روڈ سمیت شہر کی مختلف شاہراہوں پر صفائی کا عمل تیزی سے شروع کردیا گیا اور وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے روٹ پر صفائی ستھرائی اور پانی کے چھڑکاؤ کے زریعے روٹ کو چمکا دیا گیا صفائی کے عمل میں تیزی دیکھتے ہوئے شہریوں نے ضلعی انتظامیہ، میونسپل کارپوریشن اور متعلقہ محکموں کے افسران سے یہ سوال کیا ہے کہ جب کوئی وی آئی پی آتا ہے چاہے وہ وزیراعظم ہوں یا دیگر وی آئی پی شخصیات ان کی آمد پر صفائی ستھرائی ترجیحی بنیادوں پر مکمل کی جاتی ہے۔