ملکی ٹیکسٹائل کی برآمد میں 30.4 فیصد اضافہ

April 18, 2021

اسلام آباد(جنگ نیوز) ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں ٹیکسٹائل اور لباس کی برآمدات ویلیو ایڈڈ سیکٹر کی بدولت مارچ میں مستحکم ہوئیں اور ایک سال پہلے کے مقابلے میں 30.4 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ان شعبوں کی برآمدی مالیت مارچ میں ایک ارب 35 کروڑ 50 لاکھ ڈالر رہی جو گزشتہ سال کے اسی مہینے کے دوران ایک ارب 38 کروڑ ڈالر تھی۔