افغانستان میں مقاصد حاصل کرلیے، القاعدہ کمزور پڑ چکی، امریکا

April 18, 2021

امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے کہا ہے کہ القاعدہ کمزور پڑ چکی ہے، امریکا کے خلاف حملوں کا امکان نہیں۔ ہمارے ایجنڈے میں چین سے تعلقات، ماحولیاتی تبدیلی، کورونا اور دیگر معاملات شامل ہیں۔

واشنگٹن میں امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم اپنی طاقت اور وسائل اب ماحولیاتی تبدیلی، کورونا وائرس اور دیگر معاملات میں صرف کریں گے۔ افغانستان سے جو مقاصد حاصل کرنا تھے وہ حاصل کرلیے۔

انتھونی بلنکن کا کہنا تھا کہ انٹیلی جنس افغانستان کے معاملات اور ممکنہ خطرات پر نظر رکھے گی۔