قوانین کی خلاف ورزی پر 28گاڑیوں کے چالان ،جرمانے

April 19, 2021

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) لاک ڈاؤن ، کووڈ 19 ایس او پیز خلاف ورزی ، اوورچارجنگ ، اوور لوڈنگ، روٹ تکمیل اور روٹ پرمٹ پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لئے سیکرٹری آئی ٹی اے نے آئی جے پی اور 26 نمبر چونگی پر پبلک ٹرانسپورٹ کا معائنہ کیا۔ 28 گاڑیوں کے چالان کیے گئے اور خلاف ورزیوں پر تین افراد گرفتار ہوئے۔ خلاف ورزی کرنے والوں کو تنبیہ کی گئی اور جرمانہ بھی کیا گیا۔سیکرٹری آئی ٹی اے نے 57ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا، واضح رہے کہ اسلام آباد میں 48 گھنٹوں کے لیے جمعہ کی رات سے اتوار کی رات تک بین الصوبائی روٹوں کی پبلک ٹرانسپورٹ پر مکمل پابندی تھی۔