نام نہاد قوم پرستوں نے غیر ملکی ایجنٹوں کاکردار ادا کیا، جمعیت نظریاتی

April 19, 2021

کوئٹہ (آن لائن) جمعیت نظریاتی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات عبدالستارشاہ چشتی نے پی ٹی ایم کے رہنماء کی جانب سے مذہبی قوتوں و مجاہدین مذہبی طبقات کودہشت گرد قراردینے پرنکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ نام نہاد پشتون قوم پرستوں نے ہمیشہ را،خاد اور موساد کے ایجنٹ کاکردار ادا کیاہے، نقیب محسود کےنام پرقوم کوبیوقوف بنانے والے نے گزشتہ روزووٹ بھی زرداری کے نامزدامیدوارکودیا ۔ہندوستان کیلئے کام خادکے ایجنٹوں سی آئی اے کے کرایہ داروں کومذہب ومجاہدسے تعلق رکھنے والوں کودہشت گردی کے القابات سے نوازناقابل مذمت ہے، ان نام نہاد پشتون قومیت کے نام پرسیاسی دکانداری چمکانے والی جماعتوں نے ہمیشہ پختونوں کے سروں کا سودا کرکے ڈالر وصول کئے ۔محسن داوڑمنظورپشتین ایک جانب لروبرپشتون کی بات کرتے ہیں تو دوسری جانب لروبرپشتونوں کی سرزمین افغانستان کوامریکہ نیٹوسے آزادکرانے مجاہدین ان کو غیرملکی دہشت گرد اورامریکی نیٹووکفری افواج جنہوں نے افغان قوم کی باپردہ خواتین کورات کی تاریکی میں اٹھاکرلےگئے یہ امریکی انہیں پشتون نظرآتے ہیں۔