مرلی دھرن کی بھارت میں اینجیوپلاسٹی

April 19, 2021

سری لنکا کے لیجنڈری کرکٹر متھیا مرلی دھرن کے دل کی کامیاب اینجیوپلاسٹی ہوئی ہے، جس کے بعد وہ صحتیاب ہوگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سن رائزرز حیدرآباد کے کوچنگ اسٹاف ممبر مرلی دھرن کی اینجیوپلاسٹی بھارتی شہر حیدرآباد میں ہوئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ مرلی دھرن کے دل کی شریانوں میں کچھ رکاوٹ تشخیص ہوئی تھی، جس کے لیے ڈاکٹرز نے اینجیوپلاسٹی کی تجویز دی تھی۔

اس میں یہ بھی بتایا کہ لیجنڈری مرلی دھرن کا آپریشن کامیابی کے ساتھ ہوگیا ہے، اور وہ اس وقت خود کو صحت مند محسوس کر رہے ہیں۔

رپورٹس میں بتایا گیا کہ مرلی دھرن نے دوبارہ اپنی ٹیم سن رائزرز حیدرآباد کو بھی جوائن کرلیا ہے۔