راولپنڈی میں تاجر سے بھتہ وصول کرنے والے وکیل کی ضمانت قبل از گرفتاری خارج

April 19, 2021

راولپنڈی میں تاجر سے بھتہ وصول کرنے والے وکیل کی ضمانت قبل از گرفتاری خارج کردی گئی، انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج شوکت کمال ڈار نے ضمانت خارج کی۔

چودھری سہیل محمود نےتاجر احسان اللّٰہ قریشی سے بھتہ وصولی کیس میں ضمانت قبل از گرفتاری کروالی تھی۔

سابق آئی جی اسلام آباد طاہر عالم خان ایڈووکیٹ نے ملزم کی ضمانت خارج کرنے پر دلائل دیئے۔

ملزم نے اپنے کزن زاہد محمود و دیگر کے ساتھ مل کر مدعی سے 9 لاکھ روپے بھتہ وصول کیا تھا، ملزم پر مزید رقم وصول کرنےکے لئے مدعی اور اس کے اہل خانہ کو دھمکیاں دینے کا الزام تھا۔

ملزم کے دیگر ساتھی چودھری شمس، زوہیب، مبین اور چودھری اعظم مفرور ہیں۔