مذاکرات کامیاب، دھرنے ختم ہوجائیں گے، حافظ طاہر اشرفی

April 20, 2021

وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی حافظ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ کالعدم ٹی ایل پی سے مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں، دھرنے ختم ہوجائیں گے۔

جیونیوز سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے حافظ طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ ناموس رسالت کے حوالے سے قرارداد قومی اسمبلی میں آئے گی، پارلیمان جو طے کرے گی اس پر عمل درآمد ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ناموس رسالت سے متعلق پاکستان عالمی سطح پر کردار ادا کرے گا۔