پشاور: BRT کل عارضی طور پر بند رہے گی، ترجمان

April 20, 2021

پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ سروس کل صبح 10 تا سہ پہر 3 بجے تک عارضی طور پر بند رہے گی۔

ترجمان ٹرانس پشاور نے بی آر ٹی سروس کل عارضی طور پر بند ہونے کا اعلان کیا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ بی آر ٹی پشاور کی سروس کی عارضی معطلی کا اطلاق تمام فیڈر روٹس پر بھی ہوگا۔


ترجمان ٹرانس پشاور نے یہ بھی کہا کہ اسٹیشنز اور ٹریک پر مرمتی کام کی وجہ سے سروس معطل کی گئی ہے۔