سشمیتا سین چہرے کی پلاسٹک سرجری کروانے پر مذاق کا نشانہ بن گئیں

April 21, 2021

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بولی وڈ اداکارہ سشمیتا سین چہرے کی پلاسٹک سرجری کروانے پر سوشل میڈیاپر مذاق کا نشانہ بن گئیں۔بولی وڈ سمیت دنیا بھر میں خوبصورتی بڑھانے کے لیے چہرے کی پلاسٹک سرجری کروانا اب معمول بن گیا ہے۔ لیکن بہت کم ایسی خواتین ہیں جن کی سرجری کامیاب ہوپاتی ہے ورنہ زیادہ تر تو مذاق کا نشانہ ہی بن جاتی ہیں۔سابق مس ورلڈ سشمیتا سین کی حال ہی میں پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ اپنے بوائے فرینڈ روہمن شال کے ساتھ نظر آرہی ہیں۔ تاہم لوگوں کی توجہ جس چیز پر گئی وہ سشمیتا سین کے چہرے پر کی گئی پلاسٹک سرجری تھی۔سشمتیا نے جھریاں ختم کرنے کے لیے نہ صرف بوٹوکس کا استعمال کیا بلکہ ہونٹ بھی بڑے کروائے ہیں۔ جس کی وجہ سے وہ ٹھیک طرح سے ہنس بھی نہیں پارہی ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین نے سشمیتا سین کی پلاسٹک سرجری پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کی سرجری بھی کامیاب نہیں ہوئی ۔ جب کہ ایک صارف نے کہا سشمتیا کے ہونٹ راکھی ساونت کے ہونٹ لگ رہے ہیں۔ایک صارف نے لکھا بوٹوکس کی دوکان یہ لوگ بڑھاپا آتے ہی سٹھیانے لگ جاتے ہیں۔ پورا چہرہ ہی خراب کرلیا۔ ونیتا نامی خاتون نے لکھا کتنا پیارا چہرہ تھا اب تو پہچان میں ہی نہیں آرہا۔