امریکا، پولیس کے ہاتھوں15 سالہ سیاہ فام لڑکی ہلاک

April 21, 2021


امریکا میں پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام شہری کی ہلاکت کا ایک اور واقعہ سامنے آیا ہے، ریاست اوہائیو کے شہر کولمبس میں پولیس فائرنگ میں 15 سالہ سیاہ فام لڑکی ہلاک ہوگئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سیاہ فام لڑکی کی شناخت ماکھیہ برائنٹ کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق چاقو حملے کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی تھی، پولیس نے واقعے کی مزید تفصیل فراہم نہیں کی۔

شہر کے میئر نے واقعے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اوہائیو بیورو آف کریمنل انویسٹیگیشن نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں ۔