• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جارج قتل کیس، سفید فام سابق پولیس اہلکار مجرم قرار

امریکا میں سیاہ فام جارج فلائیڈ قتل کیس میں سفید فام سابق پولیس اہلکار کو مجرم قرار دے دیا گیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق 12 رکنی جیوری نے 45 سالہ سابق پولیس آفیسر ڈیرک چاون کو تمام تینوں الزامات میں مجرم قرار دیا۔

مجرم چاون کو تحویل میں لے لیا گیا اور اب اسے کئی سالوں تک قید کاٹنا پڑ سکتی ہے۔

جارج فلائیڈ کے حامیوں نے عدالت کے باہر جشن منایا۔ جارج فلائیڈ کے خاندان کے وکیل نے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے فیصلے کو تاریخ میں ٹرننگ پوائنٹ قرار دے دیا۔

امریکی صدر جو بائیڈن فلائیڈ کے ٹرائل سے متعلق بیان دیں گے۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق جیوری کے فیصلے کے بعد صدر بائیڈن نے جارج فلائیڈ کے اہلخانہ کو ٹیلی فون بھی کیا۔

واضح رہے کہ سیاہ فام امریکی جارج فلائیڈ کے قتل کا واقعہ مئی 2020 میں پیش آیا تھا۔ جس کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا تھا کہ پولیس اہلکار نے فلائیڈ کی گردن کو اپنے گھٹنے سے بہت زور سے دبا رکھا تھا۔

ڈیرک چاون نے فلائیڈ کی گردن پر 8 منٹ 46 سیکنڈ تک گھٹنے ٹیکے رکھے، طبی معائنہ کاروں کی رپورٹ کے مطابق 3 منٹ بعد فلائیڈ بےسدھ ہوگئے تھے۔واقعے کے بعد امریکا سمیت دنیا بھر میں شدید مظاہرے ہوئے تھے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید