ہانیہ عامر نے اپنی پریشانی سے مداحوں کو آگاہ کر دیا

April 21, 2021

پاکستان شوبز اندسٹری کی ڈمپل گرل ہانیہ عامر کی جانب سے سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ اپنی ایک پریشانی شیئر کی گئی ہے۔

سوشل میڈیا پر سارا دن متحرک رہنے والی اداکارہ ہانیہ عامر اپنے ہر ایک پروجیکٹ، شوٹ اور زاتی زندگی سے متعلق معلومات اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں.

اگر یہ کہا جائے کہ ہانیہ عامر کا سوشل میڈیا اُن کے سونے پر ہی خاموش ہوتا ہےتو غلط نہ ہوگا۔

ہانیہ عامر کی جانب سے اپنے مداحوں کے ساتھ اب اپنی ایک نئی مشکل شیئر کی گئی ہے، ہانیہ عامر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ جب وہ ہنستی ہیں تو اُن کی آنکھیں بند ہو جاتی ہیں۔


ہانیہ عامر کا اپنی پوسٹ کے کیپشن میں کہنا ہے کہ ’ وہ ایک وقت میں ایک کام کر سکتی ہیں، یا ہنس سکتی ہیں یا آنکھیں کھول سکتی ہیں۔‘

ہانیہ عامر کی اس پوسٹ ہر تا حال ہزاروں لائیکس اور کمنٹس آ چکے ہیں جن میں اُن کے مداحوں کا تعریف کرتے ہوئے کہنا ہے کہ وہ دونوں ہی صورتوں میں نہایت خوبصورت لگتی ہیں۔