دی بینک آف پنجاب اور ملت ٹریکٹر میں مفاہمی یاداشت پردستخط

April 22, 2021

لاہور(پ ر)بینک آف پنجاب ہیڈ آفس لاہور میں منعقد ہونے والی تقریب میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔دی بینک آف پنجاب کی نمائندگی ظفر مسعود صدر /سی ای او اور آصف ریاض گروپ ہیڈ ریٹل اینڈ پرائریٹی لینڈنگ گروپ نے کی۔ جبکہ ملت ٹریکٹر لمیٹڈ کی نمائندگی سکندر ایم خان چیئر مین ملت گروپ، ایس ایم عرفان عقیل سی ای او اور جنرل منیجر مارکیٹنگ نے کی ۔ یاداشت کسانوں کی خوشحالی، روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور ملکی معیشت میں اضافہ کے لیے وزیر اعظم کے وژن سے ہم آہنگ ہے۔