لاہور میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 18.57 ریکارڈ

April 22, 2021

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق لاہور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 18.57 فیصد رہی۔

صوبائی محکمہ صحت کا بتانا ہے کہ لاہور میں 24 گھنٹوں کے دوران 7893 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1466 ٹیسٹ مثبت آئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 23 افراد وائرس سے انتقال کرگئے۔

محکمہ صحت کے مطابق پنجاب بھر میں 24گھنٹوں میں 28829 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 2909 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی اور اس طرح صوبے میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 10 فیصد رہی جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے بھر میں وائرس سے 54 اموات ہوئیں۔

محکمہ صحت کے مطابق 24گھنٹوں کے دوران پنجاب کے آئی سی یوز میں 55 نئےمریض داخل ہوئے جن میں سے 25 مریض لاہور کے آئی سی یوز میں آئے