شوکت خانم اسپتال انتظامیہ ہتک عزت دعویٰ، حنیف عباسی 4 مئی کو طلب

April 23, 2021

راولپنڈی (نمائندہ جنگ)سول جج راولپنڈی مصباح اصغر نے شوکت خانم کینسر ہسپتال کی جانب سے دائر ہرجانے کا دعویٰ ڈگری ہونے کے باوجود عمل نہ کر نے پر سابق رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی کے وارنٹ جاری کر کے چار مئی کو طلب کرلیا، شوکت خانم ہسپتال کی انتظامیہ نے حنیف عباسی کیخلاف تین مئی 2012 کو ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ مسلم لیگ کے سابق رکن اسمبلی نے مختلف اوقات میں ٹاک شوز کے دوران ٹرسٹ کے چیئرمین سمیت بورڈ اراکین پر فنڈز کے غلط استعمال، بدعنوانی، ہسپتال اور ریسرچ سنٹر کے بورڈ ممبران پرصدقات اور عطیات کے پیسوں سے ماہانہ لاکھوں روپے تنخواہیں لینے جیسے الزامات عائد کئے تھے، عدالت نے الزامات میں صداقت پاکر حنیف عباسی کیخلاف دائر دعویٰ ڈگری کرتے ہوئے پانچ کروڑ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا تھا۔