گٹر میں گرنے والی بچی کی ہلاکت پر کمشنر کا اظہار افسوس،مین ہولز پر ڈھکن لگانے کا حکم

April 23, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) کمشنر ملتان ڈویژن جاوید اختر محمود نے تین سالہ بچی کی گٹر میں گر کر ہلاکت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ مجرمانہ غفلت کے مرتکب واسا افسران، سیکٹر انچارج کیخلاف سخت کارروائی کی جائے۔ ڈویژنل انتظامیہ متوفی بچی کے اہل خانہ کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔انسانی جان کا کوئی مداوا نہیں تاہم ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔کمشنر نے ڈویژن بھر میں فوری طور پر خالی مین ہولز پر ڈھکن رکھنے کا حکم دے دیا اور واسا اور متعلقہ محکموں کو مین ہول کے ڈھکن بارے تصدیقی سرٹیفکیٹ جمع کرانے کی بھی ہدایت جاری کردیں۔ قبل از ایں کمشنر نے سوشل میڈیا پر شہریوں کی شکایات کا بھی نوٹس لیتے ہوئے گھنٹہ گھر روڈ پر کھلے گٹر پر ڈھکن لگوانے کا حکم دیا۔