سٹیزن پورٹل پر شکایت کا ازالہ، شیرشاہ رڈ سے تجاوزات ہٹا دی گئیں

April 23, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) پاکستان سٹیزن پورٹل پر موصول ہونے درخواست پر عمل درآمد کرتے ہوئے ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم اور ٹریفک پولیس کامشترکہ آپریشن۔انفورسمنٹ ٹیم نے آپریشن کرتے ہوئے شیر شاہ رڈ تحصیلدار موڑ سے اسماعیل آباد مل پھاٹک تک روڈکی حدود میں قائم تمام عارضی و پختہ تجاوزات ہٹوا دیئے او ریڑھی بانوں کو ہٹوا کر روڈ سائیڈز کو کلیئر کروا دیااور ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم نے شیر شاہ روڈ پر مستقل تجاوزات قائم کرنے والوں کو تجاوزات ہٹانے کیلئے نوٹسز بھی جاری کر دیئے جبکہ کلمہ چوک سے نواں شہر چوک تک مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے روڈ پر غلط پارک کی جانے والی گاڑیوں کے موقع پر چالان بھی کئے گئے، ڈبل پھاٹک چوک و اطراف سے تجاوزات کو ہٹوا کر چوک کو کلیئر کروا دیا گیا ہے۔