سمگل کے ملزم کو ضمانت پررہا کرنے کے احکامات جاری

April 23, 2021

پشاور(نیوزرپورٹر)سپریم کورٹ کے جسٹس منظوراحمدملک ٗ جسٹس سیدمنصورعلی شاہ اورجسٹس امین الدین خان نے 120کلوگرام چرس سمگل کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم کوضمانت پررہا کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں ملزم کی جانب سے نورعالم خان ایڈوکیٹ نے درخواست کی پیروی کی استغاثہ کے مطابق تھانہ لوئرکرم نے ایک کارروائی کے دوران پک اپ گاڑی کے خفیہ خانوں سے 120 کلو گرام چرس برآمد کی تھی اورفرنٹ سیٹ پربیٹھے ملزم گل منان کو گرفتارکرلیاتھا عدالت عالیہ سے درخواست ضمانت خارج ہونے پرملزم نے سپریم کورٹ میں درخواست دائرکی اورفاضل بنچ نے دلائل مکمل ہونے پرملزم کی ضمانت پررہائی کی درخواست منظورکرلی ۔