تاریخ رقم کرنے والے پاکستانی کوہِ پیماؤں کی وطن واپسی

April 23, 2021

دنیا کی دسویں بلند ترین چوٹی سر کرنے والے پاکستانی کوہ پیما عبدالجوشی اور سرباز خان تاریخ رقم کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔

اسلام آباد ایئرپورٹ پر دونوں کوہ پیماؤں کا پُرتپاک استقبال کیا گیا۔

عبدالجوشی اور سرباز خان نے حال ہی میں 8 ہزار 91 میٹر بلند نیپال میں ماؤنٹ اناپرنا سر کیا تھا، ماؤنٹ اناپرنا دنیا کی دسویں سب سے اونچی چوٹی ہے۔

کوہ پیما عبدالجوشی نے کہا کہ ہم اس کامیابی کو مرحوم علی سدپارہ کے نام کرتے ہیں جو ہمارے دلوں میں ہمیشہ کے لیے زندہ ہیں۔

واضح رہے کہ پانچ فروری کو سردیوں میں مہم جوئی کے دوران کے ٹو پر لاپتہ ہونے والے 45 سالہ کوہ پیما محمد علی سدپارہ کی موت کی تصدیق کردی گئی تھی۔