سعودی عرب میں کورونا کے 1026 نئے کیسز،11 مریض انتقال کرگئے، وزارت صحت

April 29, 2021

سعودی عرب میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 1026 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

ریاض سے سعودی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ سعودی عرب میں کورونا مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 16 ہزار 307 ہوگئی ہے۔ جبکہ 24 گھنٹوں میں 11 مریض انتقال کرگئے ہیں۔

وزارت صحت کے مطابق سعودی عرب میں کورونا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 6 ہزار 946 ہوگئی اور 24 گھنٹوں میں کورونا کے 1055 مریض صحتیاب ہیں۔

وزارت صحت کے مطابق سعودی عرب میں کورونا سے صحتیاب افرادکی تعداد 3 لاکھ 99 ہزار 509 ہوگئی ہے۔