چینی اسکینڈل، ایف آئی اے کی خصوصی ٹیم نے جہانگیر ترین کے مقدمے کا ازسرنو جائزہ لینا شروع کردیا

April 30, 2021

اسلام آباد(صباح نیوز)چینی سکینڈل کیس میں ایف آئی اے کی خصوصی ٹیم نے جہانگیر ترین کے خلاف درج ایف آئی آر کا ازسرنو جائزہ لینا شروع کر دیا۔تفصیل کے مطابق ایف آئی اے کے ایڈیشنل ڈی جی ابوبکر خدا بخش تحقیقاتی ٹیم کی قیادت کررہے ہیں۔ٹیم کیس کے میرٹ، ڈی میرٹ، تحقیقات کا معیار اور شواہد کا ازسرنو جائزہ لے گی۔