عبدالقادر مندوخیل کی جیت پیپلزپارٹی پر عوام کا اعتماد ہے ،آصف زرداری

April 30, 2021

پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ عبدالقادر مندوخیل کی جیت پیپلزپارٹی پر عوام کا اعتماد ہے۔

سابق صدر آصف زرداری نے حلقہ این اے 249 کی عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کراچی والوں کا شکریہ اور ضمنی انتخابات میں جیت پرجیالوں کوسلام۔

آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ عبدالقادر مندوخیل حلقے کے عوام کی خدمت پر بھرپور توجہ دیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی کے عہدے دار آئندہ انتخابات کی تیاریاں شروع کریں۔

آصف زرداری کا پی پی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری سے متعلق کہنا تھا کہ بلاول بھٹو شہید نانا اور شہید والدہ کے منشور پر ثابت قدم ہیں۔