• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

این اے 249، مسلم لیگ (ن) کا نتائج ماننے سے انکار

مسلم لیگ( ن) نے این اے 249 کے نتائج ماننے سے انکار کردیا اور 15پولنگ اسٹیشنز کے فارنزک آڈٹ کا مطالبہ کردیا۔

مسلم لیگ (ن) کے امیدوار مفتاح اسماعیل اور محمد زبیر نے ڈی آر او دفتر کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کو 190 پولنگ اسٹیشنز تک برتری حاصل تھی، تاخیر سے آنے والے نتائج میں ہم نیچے آئے۔

دوسری جانب نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن سے چند سو ووٹوں سے الیکشن چوری کیا گیا، الیکشن کمیشن متنازع الیکشن کے نتائج روکے، اگر نتائج نہیں بھی روکے گئے تو یہ جیت عارضی ہوگی۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ انشاء ﷲ مسلم لیگ ن کی جلد واپسی ہوگی، ووٹ کو عزت مل رہی ہے اور مل کر رہے گی۔

تازہ ترین