دوسروں کا درد اپنے اندر محسوس کریں: حرا مانی کا معنی خیز پیغام

April 30, 2021

ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی نے ماہِ رمضان کی مناسبت سے سوشل میڈیا پر معنی خیز پیغام جاری کیا ہے۔

حرا مانی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کے لیے ایک معنی خیز پوسٹ شیئر کی ہے۔


اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’جب تُم سامنے والے کا درد خود کو اندر محسوس کرنے لگو گے تو اُس دن سمجھ جانا کہ تُم اشرف المخلوقات ہو۔‘

اُنہوں نے اپنے معنی خیز پیغام کے کیپشن میں لکھا کہ ’خُدا آپ کو بہت دے گا جب آپ اپنے رب کے دیے ہوئے مال میں سے کسی مستحق کو دیں گے۔‘

حرا مانی نے مزید لکھا کہ ’بےشک ہمارا رب ہمیں تنہا نہیں چھوڑتا۔‘

واضح رہے کہ حرا مانی نے یہ پوسٹ صرف 17 گھنٹے قبل ہی انسٹاگرام پر شیئر کی ہے جسے اب تک 70 ہزار سے زائد صارفین لائک کرچکے ہیں جبکہ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔