انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 17 پیسے کی کمی

April 30, 2021

انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں اپریل کے آخری کاروباری روز ڈالر کی قدر 17 پیسے کم ہوئی ہے۔

انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں ماہ اپریل میں ڈالر کی قدر 69 پیسے بڑھی ہے۔

اپریل کے اختتام پر انٹربینک میں ایک امریکی ڈالر کی قدر 153 روپے 45 پیسے ہے۔

اوپن مارکیٹ میں آج ڈالر کی قدر 10 پیسے کم ہوئی ہے۔

اوپن مارکیٹ میں ایک امریکی ڈالر کی قدر 153 روپے 90 پیسے ہے۔