امریکا کے ’مشین گن پرندہ‘ سے ملیے

May 01, 2021


قدرت نے اس دُنیا میں ایسے حیرت انگیز پرندے پیدا کیے ہیں جو اپنی منفرد صلاحیتوں کی وجہ سے ایک خاص پہچان رکھتے ہیں، آج ہم ایک ایسے ہی پرندے کی بات کریں گے جسے امریکا کا ’مشین گن پرندہ‘ کہا جاتا ہے۔

یہ پرندہ ووڈ پیکر کی ایک قسم ہے جس کی آواز اس قدر تیز اور خوفناک ہے کہ لوگوں نے اس پرندے کو ’مشین گن وڈپیکر‘ کہنا شروع کردیا ہے۔

’مشین گن وڈپیکر‘وسطی و شمالی امریکا، کیمن اور کیوبا جزائر میں پائے جاتے ہیں، یہ پرندہ جب اپنی چونچدھاتی شے پر مارتا ہے تو ایک تیز اور خوفناک آواز پیدا ہوتی ہے جو دور دراز کے علاقوں میں بھی سُنائی دیتی ہے۔

یہ پرندے اپنی مضبوط اور خطرناک چونچ کی مدد سےڈش اینٹینا، گھروں کے شیشے،چمنی کے دھاتی ڈھکنوں اور دیگر دھاتی اشیاء کو بھی متاثر کرتے ہیں۔

اس پرندے کا شور اس قدر ناقابلِ برداشت ہوتا ہے کہ انسان انہیں اپنے علاقے سے بھگانے کے لیے مختلف طریقے اپناتے ہیں۔