ونڈسر کاسل اسٹیٹ میں گھسنے والا جوڑا گرفتار، سیکیورٹی الرٹ

May 02, 2021

ملکہ برطانیہ کی ونڈسر کاسل اسٹیٹ میں گھسنے والے جوڑے کو پولیس نے گرفتار کرلیا، دوسری جانب ونڈسر کاسل کی سیکیورٹی الرٹ کردی گئی ہے۔

لندن سے میڈیا رپورٹ کے مطابق دونوں افراد کا تعلق لندن سے ہے۔

میڈیا رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ کسی شخص کی جان کو خطرہ لاحق نہیں ہوا۔

ادھر بکنگھم پیلس نے واقعہ پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔