جیلوں میں خواجہ سرائوں کیلئےعلیحدہ بیرکس پنجاب حکومت سمیت دیگر حکام سے جواب طلب

May 04, 2021

لاہور (وقائع نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے جیلوں میں خواجہ سرائوں کے لیے علیحدہ بیرکس کیلئے درخواست پر پنجاب حکومت سمیت دیگر حکام سے جواب طلب کر لیا ، عدالت کے روبرو سید معظم علی ایڈوکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ جیلوں میں خواجہ سرائوں کے لیے علیحدہ بیرکس نہیں ہیں اور الگ بیرکس نہ ہونے کی وجہ سے ہراسمننٹ جیسے مسائل کا سامنا ہے، خواجہ سراوں کے لیے میڈیکل کی سہولیات کا بھی انتظام نہیں ہے،قانون خواجہ سرائوں کو ان کی صنف کے مطابق حقوق دینے کی ضمانت دیتا ہے، اس لیے خواجہ سراء قیدیوں کے لیے علیحدہ بیرکس سمیت دیگر اقدامات کئے جائیں۔